May ۱۳, ۲۰۲۳ ۰۸:۴۷ Asia/Tehran
  • امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے سیاسی دباؤ اور اشتعال انگیزی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے: ایران

ایران نے کہا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کے سیاسی دباؤ اور تشہیراتی ہنگامہ آرائیوں کے باوجود تہران اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے ساتھ تعمیری تعاون جاری رکھے گا۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصرکنعانی چافی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی سماجی اسمبلی کے چیئرمین کے طور پر ایران کے سفیر اور مستقل مندوب کے انتخاب پر امریکی عہدیداروں کے بیانات کے بارے میں کہا کہ ہم اس طرح کے امور میں امریکی مداخلت کو قبول نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی انسانی حقوق کونسل کے عہدوں کے دیگر ملکوں کے مندوبین کے انتخاب کے طریقہ کار کے بارے میں یقینی طورپر آشنائی رکھتے ہیں اور وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ ایران کے مندوب کا انتخاب بھی رکن ملکوں کے ووٹوں اور ان  کی مکمل حمایت کے ذریعے ہوا بنابریں اس سلسلے میں امریکی عہدیداروں کے بیانات بے معنی ہیں اور انہیں اس انتخاب کا احترام کرنا چاہئے ۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لیگ آف نیشن کے زمانے سے ہی عالمی سطح پر امن و استحکام کی برقرای میں ایران کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی اداروں میں ایران کی ایک سوسالہ موجودگی کی تاریخ میں کبھی بھی ایسا نہیں ہوا ہے کہ ایران نے عالمی اداروں میں اپنا اہم رول ادا نہ کیا ہو ۔

واضح رہے کہ  ایران کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی سماجی  اسمبلی کا مرحلہ وار چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے۔

ٹیگس