May ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۳:۵۲ Asia/Tehran
  •  رہبر انقلاب اسلامی نے ملک کی خارجہ پالیسی کا رخ معین کر دیا

رہبر انقلاب اسلامی نے خارجہ پالیسی میں پروقار غیر التماسی ڈپلومیسی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: آج وزارت خارجہ کے حکام اور دوسرے ملکوں میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیروں نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر اپنی گفتگو میں فرمایا کہ بین الاقوامی معاملات میں خردمندانہ حکمت عملی سے کام لینے کی ضرورت ہے ۔آپ نے اسی کے ساتھ فرمایاکہ عزت و سربلندی، التماسی ڈپلومیسی کی نفی میں ہے ۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ خارجہ پالیسی میں مصلحت سے کام لینا پڑتا ہے اور مصلحت اس بات کو سمجھنا ہے کہ کہاں نرمی اور لچک کی ضرورت ہے آپ نے فرمایا کہ لچک کا مطلب اپنا راستہ ترک کرنا اور پسپائی ہرگز نہیں ہے اور لچک اصولوں کے منافی نہیں ہے ۔

ٹیگس