فری اسٹائل کشتی کی ایشیئن چیمپیئن شب میں ایرانی پہلوانوں کی دھاک
Jun ۱۳, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۳ Asia/Tehran
فری اسٹائل کشتی کی ایشین چیمپیئن شپ میں ایرانی پہلوانوں نے ایک بار پھر اپنے جوہر دکھاتے ہوئے تین سونے کے تمغے اپنے نام کر لئے۔
سحر نیوز/ایران: فری اسٹائل کشتی کی جونیئر ایشین چیمپیئن کے مقابلے کرقیزستان کے دارالحکومت بیشکک میں پیر کے روز شروع ہوئے ہیں۔ مقابلوں کے پہلے ہی ایرانی پہلوانوں نے اپنا سکہ جما لیا اور یکے بعد دیگرے اپنے حریفوں کو پچھاڑتے ہوئے تین سونے کے تمغے جیت لئے۔
سینا خلیلی نے پیسٹھ کلوگرام، ابوالفضل حسینی نے اکہتر کلوگرام اور ابو الفضل رحمانی نے اسی کلوگرام کی کیٹیگریز میں اپنے حریفوں کو پچھاڑا اور گولڈ میڈل کے حقدار قرار پائے۔
مذکورہ پہلے تین اوزان کی کیٹیگری کے مقابلے پیر کو ختم ہو گئے اور آج دوسرے حصے میں باقیماندہ سات اوزان کے مقابلے ہوں گے۔