Jun ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۴ Asia/Tehran
  • تین یورپی ملکوں کے نائب وزرائے خارجہ سے ایران کے نائـب وزیر خارجہ کی ملاقات

ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقری کنی نے ابو ظہبی میں ایٹمی معاہدے کے تین یورپی فریقوں برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے نائـب وزرائے خارجہ سے ملاقات کی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقری کنی نے، جو ایران کے اعلی مذاکرات کار بھی ہیں، اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ایٹمی معاہدے کے تین یورپی فریقوں برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے نائـب وزرائے خارجہ سے ہونے والی ملاقات میں مختلف مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس سے قبل انھوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اپنے دورہ متحدہ عرب امارات کی خبر دیتے ہوئے کہا تھا کہ پڑوسی ملکوں کے ساتھ جاری سیاسی صلاح و مشورے کے دائرے میں ان کا متحدہ عرب امارات کا دورہ انجام پا رہا ہے تاکہ اس ملک کے حکام سے دو طرفہ تعلقات و تعاون کی تقویت کے ساتھ ساتھ مختلف علاقائی مسائل پر گفتگو ہو سکے۔

ٹیگس