ایران نے وسطی ایشیا کی فٹبال چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی (ویڈیو)
Jun ۲۱, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۹ Asia/Tehran
ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے کافا ٹورنامینٹ کے فائنل میں ازبکستان کو ہرا کر چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی۔
سحر نیوز/ایران: کافا تورنامینٹ کا فائنل ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں کھیلا گیا جس میں ایران کی ٹیم نے میزبان ملک کی ٹیم کو ایک صفر سے ہرا دیا۔
میچ کے سیکنڈ ہاف میں اڑتالیسویں منٹ پر ایران کے فوٹبال اسٹار سردار آزمون نے ایک شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہم کنار کیا۔
اس میچ کی اہم بات یہ رہی کہ کھیل شروع ہونے کے ابتدائی منٹوں میں ہی ایران کے معروف گول کیپر علی رضا بیرانوند اپنے ساتھی سعید عزت اللہی سے ٹکرا کر زخمی ہو گئے اور انہیں کھیل کے میدان کو خیرباد کہنا پڑا جس کے بعد ایران کی ٹیم خاصے دباؤ میں آ گئی تھی تاہم یہ دباؤ زیادہ دیر تک برقرار نہ رہ سکا اور آخرکار ایران نے مرکزی ایشیا کی فوٹبال چیمپیئن شب کافا کو اپنے نام کر لیا۔