کوئی بھی طاقت فوج اور سپاہ پاسداران کا مقابلہ نہیں کر سکتی: ایرانی کمانڈر
Jul ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۹ Asia/Tehran
خاتم الانیاء مرکزی ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر جنرل غلام علی رشید نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کوئی بھی طاقت فوج، سپاہ پاسداران اور عوامی فورس کا مقابلہ نہیں کر سکتی ہے۔
سحر نیوز/ ایران: خاتم الانیاء مرکزی ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر جنرل غلام علی رشید نے عشرہ امامت و ولایت کی مناسبت سے ایک کانفرنس میں بری فوج کے کمانڈروں کے اجتماع میں کہا کہ بری فوج ایران کی ارضی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ اور ڈیٹرنٹ قائم کرنے کیلئے ایران کی فوجی، دفاعی اور حملہ کرنے والی طاقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر دشمن کو فوج کی عظیم توانائیوں خاص طور پر عراق کی بعثی حکومت کی جارح فوج کی پیش قدمی روکنے اور اپنے دفاع کیلئے بری فوج کی توانائیوں کے بارے میں معلومات اور اطلاع ہوتی تو وہ ایران پر حملہ کرنے کا خطرہ ہرگز مول نہ لیتا۔