Jul ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
  • افسانہ حسامی، فائل فوٹو
    افسانہ حسامی، فائل فوٹو

ایران کی معروف خاتون کوہ پیما افسانہ حسامی فرد دنیا کی نویں سب سے اونچی چوٹی نانگا پربت کر فتح کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔

سحر نیوز/ایران: نانگا پربت کو کوہِ قاتل بھی کہا جاتا ہے جو پاکستانی کے شمالی علاقے میں واقع ہے۔ اس پہاڑ کی اونچائی سطح زمین سے آٹھ ہزار ایک سو پچیس میٹر ہے جسے پہلی بار آسٹریا کے کوہ پیما ہرمان بول نے سن انیس و ترپن میں فتح کیا تھا۔

ارنا نیوز نے پاکستان کے ماؤنٹ کلائمبنگ کلب کے حوالے سے بتایا ہے کوہ پیماؤں کی ایک ٹیم نے دنیا کی نویں سے اونچی چوٹی کو حال ہی میں فتح کیا ہے اور ٹیم کی ایک فرد کے بطور ایران کی خاتون کوہ پیما افسانہ حسامی مقامی وقت کے مطابق اتوار کی شام نانگا پربت کو فتح کرنے میں کامیاب رہیں.

اس سے قبل افسانہ حسامی ایوریسٹ، کے ٹو، لوتسہ، مناسلو، بروڈ پیک اور آناپورا کو فتح کر چکی ہیں۔

ٹیگس