ایران میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، دہشت گردانہ کارروائی سے پہلے ہی جیش الظلم کا دہشتگرد گرفتار
ایران کے سیکورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردانہ کارروائی سے قبل ہی ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔
سحر نیوز/ایران: ایرانی انٹیلی جینس کے جوانوں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد گروہ جیش الظلم کے ایک دہشتگرد کو کارروائی سے پہلے ہی گرفتار کرلیا۔
مذکورہ دہشت گردہ گروہ کے اس تربیت یافتہ دہشتگرد کو صوبۂ سیتسان و بلوچستان میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی انٹیلی جینس ونگ نے خفیہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔
یاد رہے کہ خود کو جیش العدل کہلانے والا دہشتگرد گروہ جیش الظلم ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں کئی دہشتگردانہ حملوں اور کارروائیوں میں ملوث رہا ہے اور حال ہی میں 8 جولائی کو اُس کے چار دہشتگردوں نے زاہدان شہر کی پولیس چوکی پر حملہ کیا جس کے بعد پولیس اہلکاروں سے انکی جھڑپ ہوئی جس میں چاروں دہشتگرد ہلاک کر دئے گئے تھے۔ کارروائی کے دوران دو پولیس کے جوان بھی شہید ہو ئے۔