Jul ۱۶, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
  • والیبال عالمی چیمپیئن شپ، ایران فائنل میں پہنچ گیا

والیبال کی عالمی چیمپیئن شپ میں ایران کی ٹیم اپنے حریفوں کو شکست دے کر فائنل کے مرحلے تک پہنچ گئی ہے۔

سحر نیوز/ایران: انڈر ٹونٹی ون والیبال کی عالمی چیمپیئن شپ ان دنوں بحرین کے دارالحکومت منانہ میں جاری ہے جہاں ایران کی ٹیم نے اپنے آخری میچ اور سیمی فائنل میں ارجینٹینا کی ٹیم کو شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ پکی کر دی۔

ایران اور ارجینٹینا کا مقابلہ ہفتے کی شب ہوا جس کے پہلے سیٹ میں ارجینٹینا کی ٹیم ایران کی ٹیم پر ہاوی رہی اور اُس نے پچیس بائس کے ساتھ یہ سیٹ اپنے نام کیا۔ مگر یہ ناکامی ایرانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بڑی ناگوار گزری جس کے بعد انہوں نے جیت کے لئے اپنے فولادی عزم کے ساتھ میچ کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

نتیجہ یہ ہوا ہے کہ پھر ایران نے لگاتار تین سیٹس میں اپنے حریف ارجینٹینا کی ٹیم کو شکست دی اور یوں فائنل تک پہنچ گئے۔ دوسرے سے چوتھے سیٹ میں ایران کی ٹیم نے بالترتیب پچیس اکیس، پچیس اکیس اور پچیس بیس کے فرق سے ارجینٹینا پر غلبہ حاصل کیا۔

دوسرے سیمی فائنل میں بلغاریہ اور اٹلی آمنے سامنے میدان میں اترے جس کے بعد اٹلی نے تین ایک سے اپنے حریف کو ہرا کر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی اور اس طرح اس چیمپیئن شپ کا آخری اور فائنل میچ دوہزار انیس کے چیمپیئن ایران اور دوہزار اکیس کے چیمپیئن اٹلی کے درمیان آج رات کھیلا جائے گا۔

ٹیگس