Jul ۱۷, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran
  • ایران والیبال ورلڈ چیمپیئن شپ کا فاتح بن گیا (ویڈیو)

ایران کی ٹیم نے والیبال کے عالمی مقابلوں میں اپنے تمام حریفوں کو شکست دیتے ہوئے چیمپیئن شپ کو اپنے نام کر لیا۔

سحر نیوز/ایران: بحرین کے دارالحکومت منامہ میں گزشتہ دنوں ہو رہے انڈر ٹونٹی ون والیبال ورلڈ چیمپیئن شپ کے مقابلوں میں ایران نے اپنی کامیابی کا سفر جاری رکھا اور فائنل راؤنڈ میں اپنے سخت حریف اٹلی کو شکست دے کر چیمپیئن شب کو اپنے نام کر لیا۔

فائنل میچ گزشتہ شب کھیلا گیا جس میں ایران کی ٹیم نے اٹلی کو تین دو سے ہرا کر اپنی لگاتار آٹھویں کامیابی درج کی اور ورلڈ چیمپیئن قرار پائی۔ ایران نے میچ کے پہلے چوتھے اور پانچویں سیٹس میں پچیس بیس، پچیس سولہ اور پندرہ نو کے تناسب سے کامیابی حاصل کی۔ان عالمی مقابلوں میں ایران دوسری بار چیمپیئن بنا ہے۔

اس سے قبل ایران نے دوہزار انیس میں اس چیمپیئن شب کو اپنے نام کیا تھا جبکہ اٹلی دو سال قبل دوہزار اکیس میں مقابلوں کا چیمپیئن قرار پایا تھا۔

ٹیگس