Jul ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۹ Asia/Tehran
  • یورینیم کے ذخائرکا ماضی سے کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا: ایران

محمد اسلامی نے کہا ہے کہ عمل میں لائے جانے والے اہم اقدامات میں چھوٹے چھوٹے بجلی گھروں کی ضرورت کا ایندھن ایرانی سائنسدانوں کی علمی توانائی سے استفادہ کرتے ہوئے مقامی سطح پر تیار کئے جانے کی کوشش ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے  تہران کے شہید فخری زادہ تحقیقاتی ری ایکٹر اور جوہری صنعتی مصنوعات کی نمائش کا معائنہ کرنے کے بعد مجلس شورای اسلامی کے توانائی کمیشن کے اجلاس میں کہا کہ جوہری صنعتی کردار اور ٹیکنالوجی کی نمائش کیلئے ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کی جانب سے مستقبل کا بیس سالہ منصوبہ تیار کیا گیا اور اس کو منظور کیا جا چکا ہے جو ملک کی جوہری صنعت میں مقصد کے حصول میں مناسب لائن کی حیثیت سے کارآمد ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال قبل ایندھن کا چین مکمل کرنے کیلئے گنجائش کا پتہ لگا کر معدنیات سے استفادہ کئے جانے کے عمل کی توسیع کی گئی ۔

محمد اسلامی نے مزید کہا کہ اس وقت ایران کے یورینیم کے ذخائرکا ماضی سے کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا اور آج ملک میں یورینیم کے آٹھ کارخانوں سے استفادہ کی جا رہا ہے جبکہ اس سلسلے میں مزید چھ کارخانے شامل کئے جائیں گے جس سے نہ صرف بے روزگاری ختم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ یورینئم کے ذخائر بھی بڑھائیں جا سکیں گے۔

ٹیگس