Jul ۲۷, ۲۰۲۳ ۰۸:۳۱ Asia/Tehran
  • ایران کی پیشرفت کا سلسلہ جاری، نیوکلیئر بجلی گھروں کی پیداواری صلاحیت 20 ہزار میگاواٹ

امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کی پیشرفت کا سلسلہ جاری ہے ۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے اٹامک انرجی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ رہبر انقلاب کے فرمان کی روشنی میں ایران کے نیوکلیئر بجلی گھروں کی پیداواری صلاحیت کو ایک گھنٹے میں 20 ہزار میگاواٹ تک کرنے کے منصوبے پر کام ہو رہا ہے۔
محمد اسلامی نے کابینہ کی میٹنگ میں کہا ہے کہ ہماری اہم کامیابیوں میں سے ایک یہ ہے کہ ہم فاسفیٹ سے یلو کیک تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو ریڈیوایکٹو یورینیم کے ذخائر میں اضافہ ہے۔
انہوں نے بوشہر پاور پلانٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بوشہر پاور پلانٹ ایران کے کامیاب نیوکلیئر بجلی گھر کی ایک مثال ہے جو مسلسل 1020 میگاواٹ بجلی فی گھنٹہ پیدا کرتا ہے اور اس نے اب تک 59 ملین کلو واٹ بجلی پیدا کی ہے۔  

ٹیگس