Aug ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۳ Asia/Tehran
  • سعودی عرب نے مشہد میں قونصل خانہ کھول دیا

سعودی عرب نے مشہد مقدس میں قونصل خانہ کھول دیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: فارس نیوز سے گفتگو میں صوبہ خراسان رضوی میں وزارت خارجہ کے نمائندہ دفتر کے سربراہ نے مشہد مقدس میں سعودی عرب کے قونصلیٹ جنرل کے باضابطہ آغاز کی اطلاع دی ہے۔

فارس نیوز کے مطابق مشہد مقدس کے میثاق ہوٹل میں سعودی عرب کے قونصلیٹ جنرل کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں۔

اسی سلسلے میں صوبہ خراسان رضوی میں وزارت خارجہ کے نمائندہ دفتر کے سربراہ محمد بہشتی منفرد نے فارس نیوز ایجنسی سے گفتگو میں مشہد مقدس میں سعودی عرب کے قونصلیٹ جنرل کی سرگرمیوں کے آغاز کی اطلاع دی اور کہا کہ  سعودی عرب کے قونصلیٹ جنرل نے صوبہ خراسان رضوی میں وزارت خارجہ کے دفتر کو ایک سرکاری نوٹ کے ذریعے مشہد مقدس میں کام شروع کرنے کی اطلاع دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مشہد شہر میں سعودی عرب کا قونصلیٹ جنرل عارضی طور پر مشہد کے میثاق ہوٹل میں کام کرے گا اور قونصلیٹ جنرل کی عمارت تیار ہونے کے بعد وہاں منتقل ہوجائے گا۔

ٹیگس