Aug ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۰:۵۲ Asia/Tehran

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران ریاض کے بعد جدہ پہنچے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اپنے دورہ سعودی عرب میں، سعودی وزیر خارجہ سے گفتگو اور ایرانی سفارتخانے کے دورے کے بعد آج جدہ پہنچے ہیں۔
جدہ میں حسین امیرعبداللہیان سعودی عرب کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بحال ہونے کے بعد ایران کے وزیر خارجہ کا سعودی عرب کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

ٹیگس