Aug ۲۷, ۲۰۲۳ ۲۰:۱۸ Asia/Tehran
  • والیبال کے ایشیائی مقابلوں میں ایران کی دوسری پوزیشن

ایران کی قومی والیبال ٹیم نے ایشیائی مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: والیبال کے ایشیائی مقابلے ایران کے شہر ارومیہ میں منعقد ہوئے جہاں فائنل میں میزبان ملک ایران کی ٹیم کا مقابلہ جاپان کی ٹیم سے ہوا۔ فائنل میچ میں جاپان کی ٹیم نے جیت حاصل کی اور پہلے نمبر پر رہی۔ اس طرح ایران دوسرے نمبر پر رہا۔

قابل ذکر ہے کہ دو سال قبل ایرانی ٹیم نے اپنی حریف جاپانی ٹیم  کو جاپان میں ہی شکست دے کر چیمپین شپ اپنے نام کر لی تھی۔ والیبال کے ان مقابلوں کی رینکنگ میں قطر کی ٹیم چین کو شکست دے کر تیسرے نمبر پر رہی۔

ٹیگس