Sep ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
  • پاکستانی زائرین کو ایران سے مقامات مقدسہ پہنچایا گیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے شہری ہوابازی  کے ادارے نے چھ ہزار سے زیادہ پاکستانی شیعہ زائرین کو مقامات مقدسہ پہنچانے کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہری ہوابازی  کے ادارے نے بتایا کہ چھ ہزار سے زیادہ پاکستانی شیعہ زائرین کو چابہار اور زاہدان ایئرپورٹ سے اہواز ایئرپورٹ اور پھر چذابہ کی سرحد سے مقامات مقدسہ پہنچادیا گیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے شہری ہوابازی  کے ادارے نے کہا  کہ مسلح افواج کی مرکزی کمیٹی کی اجازت، فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ، وزارت داخلہ، سیستان و بلوچستان اور خوزستان کے گورنر ہاؤس نیز متعلقہ ایئر لائنوں کے تعاون سے آج تک چھ ہزار سے زیادہ پاکستانی زائرین کو چابہار اور زاہدان ایئرپورٹ سے اہواز ایئرپورٹ پہنچایا گيا جہاں سے وہ چذابہ کی سرحد سے نجف اور بغداد چلے گئے۔

ٹیگس