خلیج فارس میں سپاہ اور رضاکار فورس بسیج کے بحری جہازوں کی پریڈ
برطانوی سامراج کے مقابلے کے قومی دن کے موقع پر خلیج فارس میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور رضاکار فورس بسیج کے بحری جہازوں کی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
سحر نیوز/ ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے زون ٹو کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حیدر ہنریان مجرد نے کہا کہ رئیس علی دلواری کی شہادت کی برسی کی مناسبت سے کی جانے والی اس پریڈ میں سپاہ پاسداران کی بحریہ کے پچاس بحری جہازوں اور رضاکارفورس بسیج کے سو بحری جہازوں کو شامل کیا گيا۔
جنرل ہنریان مجرد نے مزید کہا کہ ایرانی عوام اور صوبۂ بوشہر کے باشندوں کے لئے اس پریڈ کا پیغام یہ ہے کہ بحریہ کے مجاہد اس سرزمین کی سمندری حدود کے محافظ اور ایرانیوں کے آرام و سکون کا باعث ہیں۔ جنرل ہنریان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پریڈ دنیا والوں کے لئے بھی سیکورٹی اور اس پیغام کی حامل ہے کہ خلیج فارس کے مالک خطےکےعوام ہیں۔