Sep ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۹:۳۸ Asia/Tehran
  • ایران اور جنوبی کوریا براعظم ایشیا کے دو اہم ممالک، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اسلامی جمہوریہ ایران اور جنوبی کوریا کو براعظم ایشیا کے دو اہم ممالک سے تعبیر کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے تعلقات کو خاص اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ پارک جین سے ٹیلیفون پر گفتگو میں براعظم ایشیا کو ایران کی موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی میں خاص اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ موجودہ صدی ایشیا سے متعلق ہے۔انھوں ںے جنوبی کوریا میں ایران کے موجود اثاثوں کو ایران منتقل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا اور تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہر اس کوشش کا خیر مقدم کرتا ہے جو دو طرفہ تعلقات کی توسیع کے لئے کی جائے گی۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اسی طرح بعض بین الاقوامی موضوعات کے بارے میں جنوبی کوریا کے مواقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دو طرفہ، علاقائی و بین الاقوامی سطح پر تعاون کے فروغ کے لئے تہران کی آمادگی کا اعلان کیا۔ اس ٹیلیفونی گفتگو میں جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ نے بھی ایرانی عوام سے متعلق اموال کی جنوبی کوریا سے ایران منتقلی سے متعلق طے پانے والے سمجھوتے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، اسے ایران کی حکومت اور قوم کے سلسلے میں ان ملک کے عہد و پیمان پر کاربند رہنے کی علامت سے تعبیر کیا اور اس مسئلے کے حل کے لئے دو طرفہ کوششوں کو اہم قرار دیا۔

 

ٹیگس