Sep ۰۵, ۲۰۲۳ ۲۰:۰۸ Asia/Tehran
  • اربعین حسینی کے زائرین کو خدمات پیش کئے جانے کی قدردانی

ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے فلسطین کی حمایت کے مستقل سیکریٹریٹ نے ایک بیان میں عراق میں کربلائے معلی کے راستے میں فلسطینیوں کا بڑا موکب لگائے جانے اور اربعین حسینی کے زائرین کو خدمات پیش کئے جانے کی قدردانی کی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے فلسطین کی حمایت کے مستقل سیکریٹریٹ نے ایک بیان میں اربعین ملین مارچ میں زائرین کرام کی وسیع پیمانے پر شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے عراق میں کر بلائے معلی کے راستے میں فلسطینیوں کا بڑا موکب لگائے جانے اور اربعین حسینی کے زائرین کو خدمات پیش کئے جانے کی قدردانی کی ہے۔

 

اس بیان میں دنیا کے مختلف ملکوں سے عراق پہنچے زائرین کرام کے عظیم ملین مارچ کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس وقت ایک نئی دنیا جنم لے رہی ہے جبکہ استکباری اور سامراجی نظام زوال سے دوچار ہے اور انسانیت عدل و انصاف کی تشنہ ہے اور منصفانہ نظام خداوندمتعال پر بھروسہ کئے ہوئے ہے۔ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے فلسطین کی حمایت کے دائمی سیکریٹریٹ نے اپنے بیان میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ فلسطینی عوام دنیا کی انصاف پسند اور حریت پسند قوموں کی تحریک کے اہتمام کے مرکز کی حیثیت رکھتے ہیں، کہا ہے کہ فلسطینیوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی رح کے تاریخی بیان کو نہایت گہرائی سے درک کیا جنھوں نے چالیس برس قبل فرمایا کہ بیت المقدس کا راستہ کربلائے معلی سے گذرتا ہے۔ اس بیان میں اسی طرح عراق میں کربلائے معلی کے راستے میں فلسطینیوں کا الاقصی کے نام سے بڑے موکب میں کہ جہاں ممتاز برگزیدہ اور انقلابی و فلسطینی شخصیات بھی موجود ہیں اور جہاں اربعین حسینی کے زائرین کو خدمات پیش کی جا رہی ہیں عزاداری سید الشہدا کا خاص اہتمام کیا جا رہا ہے اور اور ہر موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فلسطین کا موضوع اٹھایا جا رہا ہے تاکہ آزادی فلسطین کی حمایت میں تمام مورچوں کو مضبوط و مستحکم بنایا جا سکے اور حریت پسندی کا بہترین ماحول سازگار کیا جا سکے۔قابل ذکر ہے کہ کل بدھ کو بیس صفر المظفر اربعین حسینی ہے اور نواسہ رسول اور آپ کے اصحاب باوفا کا چہلم منانے کے لئے دسیوں لاکھ مسلمان زائرین کربلائے معلی پہنچ رہے ہیں جہاں غم و اندوہ اور رنج وغم و الم کا ایک عجیب منظر بنا ہوا ہے۔

 

ٹیگس