Sep ۰۹, ۲۰۲۳ ۲۰:۴۷ Asia/Tehran
  • فرانسیسی اسکولوں میں باحجاب مسلم لڑکیوں کے داخلے پر پابندی، ایران کو تشویش

خواتین اور گھرانوں کے امور میں ایران کی نائب صدر نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام ایک مراسلے میں فرانسیسی اسکولوں میں عبایہ کے استعمال پر عائد کی جانے والی پابندی پر تشویش ظاہر کی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کی نائب صدر انسیہ خزعلی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور انسانی حقوق کے سربراہ کے نام اپنے مراسلوں میں لکھا ہے کہ پابندی سے متعلق فرانسیسی حکومت کا اقدام نہ صرف انفرادی و مذہبی آزادی کے خلاف ہے بلکہ یہ اقدام فرانس میں مذہبی اقلیتوں پر مزید دباؤ اور ان کی اذیتو آزار کا بھی باعث بنے گا۔

انھوں نے لکھا کہ فرانس کے اس اقدام سے اس ملک میں باحجاب طالبات، حجاب کے استعمال کے حق سے محروم ہونے کی بنا پر جو کہ ان کے مذہبی عقیدے کا حصہ ہے، تعلیم اور مذہب میں ‎سے کسی ایک کا انتخاب کرنے پر مجبور ہو جائیں گی اور تعلیم چھوڑنے کی بنا پر یہ طالبات، سب کے تعلیم یافتہ بننے کے حق سے بھی محروم ہو جائیں گی۔ انھوں نے تعلیم اور مذہبی امور میں آزادی کے بارے میں پیا جانے والا دوہرا معیار ختم کئے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ٹیگس