Sep ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۹:۴۵ Asia/Tehran
  • ایران میں نالج بیسڈ کمپنیوں نے چار لاکھ روزگار پیدا کئے ہیں، معاون صدر ایران

نالج بیسڈ امور میں صدر ایران کے معاون دہقان فیروز آبادی نے گزشتہ دو عشروں کے دوران ایران کے جدید ایکو سسٹم کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عرصے کے دوران ایران میں نالج بیسڈ کمپنیوں کی مدد سے چار لاکھ معیاری روزگار پیدا کئے گئے ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: نالج بیسڈ امور میں صدر ایران کے معاون دہقان فیروز آبادی نے کیوبا میں گروپ ستتر کے اجلاس میں کہا ہے کہ گزشتہ دو عشروں کے دوران نالج بیسڈ کمپنیوں کی ترقی و توسیع سے جدید ایکو سسٹم قائم کر کے ترقی کا عمل نہایت شاندار طریقے سے آگے بڑھایا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران میں نالج بیسڈ کمپنیوں نے چار لاکھ معیاری روزگار پیدا کئے ہیں۔ انھوں ںے ڈیجیٹل معیشت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت میں جدید طریقے سے ترقی اور روزگار پیدا کرنے کی توانائی پائی جاتی ہے۔

دہقانی فیروزآبادی نے کہا کہ دو ہزار اکیس میں ڈیجیٹل معیشت نے دنیا کی تقریبا سترہ فیصد اندرونی ناخالص پیداوار کو خود سے مخصوص رکھا ہے۔ واضح رہے کہ ستتر ترقی پذیر ملکوں پر مشتمل گروپ ستتر، سنہ انیس سو چونسٹھ میں تشکیل پایا ہے۔

ٹیگس