Sep ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۳ Asia/Tehran
  • آج ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ، ایرانی وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ آج ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ انجام پا رہا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ناصر کنعانی نے آج اپنی پریس بریفنگ میں کہا کہ میرے پاس موجود تازہ ترین خبر کے مطابق آج ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہو رہا ہے اور امریکی جیل سے پانچ ایرانی قیدی آزاد ہو رہے ہیں جبکہ ایران میں موجود امریکہ کے پانچ قیدیوں کو اس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ میں آزاد ہونے والے پانچ ایرانی شہریوں میں سے دو ایران واپس آ جائیں گے اور ایک اپنے گھر والوں کے پاس کسی اور ملک چلا جائے گا جبکہ باقی دو افراد امریکہ میں ہی رہیں گے کیونکہ وہ وہیں پر مقیم تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پابندیوں کے خاتمے کے بارے میں مذاکرات کے سلسلے میں کسی ثالث کے ذریعے بات چیت کا امکان موجود ہے۔

ٹیگس