بلغراد میں ایرانی پہلوان نے سونے کا تمغہ جیتا
Sep ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۹:۵۶ Asia/Tehran
صربیہ کے شہر بلغراد میں کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایران کے پہلوان امیر حسین زارع نے سونے کا تمغہ جیت لیا۔
سحر نیوز/ ایران: بلغراد میں کشتی کے عالمی مقابلوں میں گزشتہ رات ایران کے پہلوان امیر حسین زارع نے ایک سو پچیس کلوگرام کی کیٹگری میں جارجیا سے تعلق رکھنے والے عالمی چیمپئن اور اولمپکس میں چاندی اور کانسی کا تمغہ جیتنے والے پہلوان گنو پیٹریاشویلی کو فائنل میں گيارہ صفر سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔ یہ ان مقابلوں میں ایران کا پہلا گولڈ میڈل ہے، اس سے قبل ایران کے پہلوانوں حسن یزدانی اور امیر محمد یزدانی نے چاندی کے تمغے جیتے تھے۔