روس کے وزیر دفاع تہران میں، ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات
روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو ایک فوجی وفد کے ہمراہ تہران پہنچے۔
سحر نیوز/ ایران: روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو آج ایران کے دورے پر تہران پہنچے۔ تہران پہنچے کے بعد انہوں نے ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل محمد باقری سے ملاقات کی۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں دونوں اعلیٰ عہدیداروں نے دفاعی سفارت کاری کے فروغ، دوطرفہ تعاون کی توسیع، مشترکہ خطرات سے نمٹنے اور بین الاقوامی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا۔
روس کے وزیر دفاع نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل باقری کی باضابطہ دعوت پر تہران آئے ہیں اور وہ اپنے دورے کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے دیگر اعلیٰ فوجی عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے۔
ایران اور روس دوطرفہ شعبوں بالخصوص اقتصادی، فوجی اور سیکورٹی تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور امریکی یکطرفہ پالیسی کا مقابلہ کرنے جیسے بین الاقوامی مسائل میں مشترکہ اسٹریٹیجک مفادات کے حامل ہیں اور یہ امر حالیہ برسوں میں دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعاون کے اہم عوامل میں سے ایک رہا ہے۔