Sep ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۹:۱۰ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

ایران کے وزیر خارجہ نے ایشین تعاون ڈائیلاگ فورم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں براعظم ایشیا کو قدیم تہذیب و تمدن کا گہوارہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کثیرجہتی تعاون اس براعظم کی بڑی صلاحیتوں کو عملی جامہ پہنانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اطلاعات کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اے، سی، ڈی سے موسوم اس فورم کی صدارت سنبھانے کے بعد اپنی تقریر میں کہا کہ اس میں کوئي شک نہیں قدیم تہذیب و تمدن کے حامل براعظم ایشیا، ہمیں اس لائق بناتا ہے کہ عدل و انصاف، دوستی و مذاکرات کی بنیاد پر بین الاقوامی تعلقات کا ایک نیا نمونہ پیش کریں۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دو عشرےقبل ایشین تعاون ڈائيلاگ فورم، ایشیائی سطح پر مذاکرات کے دائرے میں تعاون کے لئے تشکیل پایا، دو ہزار سولہ کی منظور شدہ مستقبل کی دستاویز کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ یہ فورم ایشیائی برادری کے قیام میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران اپنی صدارت کے دور میں اس فورم کی سرگرمیوں کو قریبی تعاون و ہم آہنگی سے زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کی کوشش کرے گا۔ واضح رہے کہ اس فورم کی تشکیل کے وقت ایشیا کے پینتیس ممالک اس میں شامل تھے جس کا مقصد مذاکرات و گفتگو سے ایشیائی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

ٹیگس