Sep ۲۴, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۶ Asia/Tehran
  • ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

نیویارک میں ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کے دورے کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے مابین ملاقات اور گفتگو ہوئی۔ اس ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تہران اور ریاض کے مابین تعلقات کی بحالی کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان یہ چوتھی ملاقات ہے۔ اس سے پہلے فرحان اور امیر عبداللہیان بیجنگ، تہران اور ریاض میں ملاقات کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ حسین امیر عبداللہیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے موقع پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ سمیت روس، آذربائیجان، اریٹیرہ، نائیجر اور مالی کے وزرائے خارجہ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور ان کے خصوصی نمائندے اور او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ٹیگس