Sep ۲۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran
  • نور سٹیلائٹ کی کامیاب لانچنگ دشمن کی ناکامی کا ایک اور ثبوت ہے: ایرانی صدر

ایران کے صدر نے ایران کے نور-3 سٹیلائٹ کی کامیاب ساخت اور زمین سے 450 کلومیٹر دور مدار میں اسے بھیجے جانے پر ایرانی عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایران کی ترقی و پیشرفت کو روکنے اور پابندیاں عائد کرنے سے متعلق دشمن کی ایک اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ایک پیغام میں ایرانی لانچر قاصد کے ذریعے نور-3 سٹیلائٹ  کو 450 کلومیٹر مدار میں بھیجے جانے کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس قومی کامیابی کو خلائی شعبے میں حکومت کی توجہ کا ثمرہ اور ایرانی دانشوروں کے عزم و ارادے کے سامنے دشمن کی پابندی کے منصوبے کی ناکامی کی ایک اور علامت قرار دیا ہے۔
ایرانی سائنسدانوں اور ماہرین کی  مدد سے ایرانی لانچر قاصد کے ذریعے نور-3 سٹیلائٹ کو زمین سے 450 کلومیٹر کے فاصلے پر مدار میں بھیجے جانے سے ایک بار پھر یہ ثابت ہوگیا کہ دھمکیوں اور پابندیوں سے اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی کے لئے ملک کے نوجوان سائنس داںوں کے عزم و ارادے پر کوئی اثر نہيں پڑا ہے۔
صدر مملکت نے اس قومی کامیابی کی ایرانی عوام، خلائی صنعت کے محنتی ماہرین، ملک کے خلائی ادارے خاص طور پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ماہرین کی خدمت میں مبارک باد پیش کی اور مواصلات اور آئی ٹی کی وزارت نیز ملک کے خلائی ادارے سے کہا کہ وہ خلائی شعبے میں ملک کی تیز رفتار ترقی کی راہ کو مزید ہموار کریں۔

ٹیگس