Oct ۲۳, ۲۰۲۳ ۲۱:۲۳ Asia/Tehran
  • ایشین پیرا گیمز2023: پہلے دن ایرانی کھلاڑیوں نے 24 تمغے جیتے

ہانگژو میں ایشین پیرا گیمز کے پہلے دن ایرانی کھلاڑیوں نے مجموعی طورپر 24 تمغے جیتنے میں کامیابی حاصل کرلی۔

سحرنیوز/ ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہانگژو میں آج پیر کو چین کے شہر ہانگژو میں ایشین پیرا گیمز 2023 کا افتتاح ہوگیا اور پہلے ہی دن ایرانی کھلاڑیوں کی ٹیم نے مختلف 24 تمغے اپنے نام کرلئے۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے ایشین پیرا کھیلوں کے پہلے دن کے اختتام پر 9 سونے کے، 9 چاندی اور 6 تمغے کانسی کے حاصل کئے اور اس طرح سب سے زیادہ تمغے حاصل کرنے والے ممالک کی فہرست میں ایران دوسرے نمبر پر ہے۔ پہلے اور تیسرے نمبر پر چین اور ازبکستان ہیں۔ چین نے کل 83 تمغے جبکہ ازبکستان نے 20 تمغے حاصل کئے ہیں۔

 

ٹیگس