Nov ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۹ Asia/Tehran
  • عالمی سامراج کے خلاف مجاہدت کا قومی دن

ایران کے عوام ہر سال 4 نومبر کو عالمی سامراج سے مقابلے کے قومی دن کے طور پر مناتے ہیں اور ہرسال سامراج کے خلاف اپنے اتحاد و یکجہتی اور قومی اقتدار کا مظاہرہ کرتے ہوئے سامراج مخالف نعرے لگاتے ہیں ۔

سحر نیوز/ ایران: 44 سال پہلے 13 آبان مطابق 4 نومبر کو ایران کے انقلابی طلبہ نے جاسوسی کے اڈے میں تبدیل ہو چکے امریکی سفارتخانے پر قبضہ کر لیا تھا۔ ایران میں اسلامی انقلاب کے دوران اور اس کی کامیابی کے بعد تہران میں امریکی سفارتخانہ مسلسل اسلامی انقلاب کے خلاف سازشیں کر رہا تھا۔

 4 نومبر 1964 کو امام خمینی (رح) کو ترکی کی جانب ملک بدر کیا گیا تھا، 4 نومبر آبان 1978 کو شاہی حکومت نے طلبہ کا قتل عام کیا تھا اور 4 نومبر 1979 کو ایران کے انقلابی طلبہ نے جاسوسی کے اڈے میں تبدیل ہوچکے امریکا کے سفارتخانے کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔

ایران میں سامراج کے خلاف جد وجہد کے قومی دن کی آمد کی مناسبت سے ہزاروں کی تعداد میں اسکولی طلبا نے یکم نومبر 2023 کو رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں رہبرانقلاب اسلامی نے غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی فوج کی وحشیانہ بمباریوں کی مذمت کرتے ہوئے فرمایا کہ غزہ کے لوگوں نے اپنے صبر و استقامت کے ذریعے پوری دنیا کے انسانوں کے ضمیروں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، آج آپ دیکھیں کہ ان کی حمایت میں دنیا میں کیا ہورہا ہے-

ان ہی مغربی ملکوں برطانیہ فرانس اٹلی اور خود امریکا کی مختلف ریاستوں میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل کر اسرائیل اور امریکا کے خلاف نعرے لگارہے ہیں-

 ایران کے عوام ہر سال اسی مناسبت سے اس دن کو عالمی سامراج  سے مقابلے کے قومی دن  کے طور پر مناتے ہیں اور ہرسال سامراج کے خلاف اپنے اتحاد و یکجہتی اور قومی اقتدار کا مظاہرہ کرتے ہوئے سامراج مخالف نعرے لگاتے ہیں ۔

دار الحکومت تہران سمیت پورے ایران کے مختلف شہروں میں 4 نومبر کو منائے جانے والے عالمی سامراج سے مقابلے کے قومی دن کی مناسبت پر جلوس اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ تہران میں امریکا کے سابق سفارتخانے کی عمارت کے سامنے جلوس میں شامل طلبہ نے امریکی پرچم کو نذر آتش کیا۔ طلبہ امریکا مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا کر اپنی نفرت اور غضے کا اظہار کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ 4 نومبر 1979 میں ایرانی طلباء نے، ایران کے اسلامی انقلاب کے خلاف امریکہ کی مختلف سازشوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تہران میں امریکہ کے سفارت خانے ( جاسوسی کے اڈے)  پرقبضہ کیا تھا۔

ٹیگس