شیطان صفت دشمن اسرائیل کا اصلی چہرہ سامنےآ گیا
ایران کے ریڈیو ٹی وی کے ادارے کی ایکسٹرنل سروس کے ڈائریکٹرنے صیہونی فوج کے حملوں میں المیادین ٹی وی چینل کے دو نامہ نگاروں کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔
سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو ٹی وی کے ادارے، آئی آر آئی بی، کی ایکسٹرنل سروس کے سربراہ احمد نوروزی نے جنوبی لبنان میں صیہونی حکومت کی فوج کے حملوں میں المیادین ٹی وی چینل کے دو نامہ نگاروں کی شہادت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
ایران کے نشریاتی ادارے، آئی آر آئی بی، کی ایکسٹرنل سروس کے سربراہ نے المیادین نیٹ ورک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین غسان بن جدو کے نام تعزیتی پیغام میں لکھا ہے کہ مزاحمت کا اطلاع رسانی کا راستہ تمام تر مشکلات کے باوجود جاری رہے گا اور شیطان صفت دشمن اسرائیل کی اصلیت کو آشکار کرے گا اور حق و حقیقت کا نعرہ پوری قوت کے ساتھ باقی رہے گا۔
احمد نوروزی نے کہا کہ یہ دونوں شہید صحافی ساٹھ شہید صحافیوں کے قافلے اور غزہ پٹی پر صیہونیوں کی جارحیت میں راہ قدس پر چلتے ہوئے شہید ہونے والے تمام شہدا کے قافلے میں بھی شامل ہوگئے۔
واضح رہے کہ جنوبی لبنان میں گزشتہ روز المیادین ٹی وی چینل کے دو صحافی فرح عمر اور ربیع المعماری غاصب صیہونی فوج کی بمباری میں شہید ہوگئے۔
المیادین ٹی وی چینل کے مطابق صیہونی حکومت کی فوج نے جنوبی لبنان میں اس ٹی وی چینل کی نیوز ٹیم کو براہ راست نشانہ بنایا ہے۔