Dec ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۷ Asia/Tehran
  •  دو ریاستی حل مسئلہ فلسطین کے حل میں مددگار ثابت نہیں ہوگا : وزیر خارجہ ایران

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دو ریاستی حل مسئلہ فلسطین کے حل میں مددگار ثابت نہیں ہوگا-

سحرنیوز/ ایران: پیر کی شام دوحہ ایسوسی ایشن کے ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے مسئلہ فلسطین کے حل کے بارے میں تہران کی سفارتی اور حقیقی تجاویز پر روشنی ڈالیایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تہران سمجھتا ہے کہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں سرزمین فلسطین میں ریفرنڈم کا انعقاد ہی اس مسئلے کے پائيدارحل میں مددگار ہوگا۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے سلامتی کونسل میں ویٹو کے حالیہ استعمال سے ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن غاصب صیہونی حکومت کی بھرپور حمایت کر رہا ہے اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائيل کے جرائم میں برابر کا شریک ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اسرائیل نے سرزمین فلسطین پرغاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور دو ریاستی حل کے ذریعے اس معاملے کو ختم نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ سرزمین فلسطین میں ریفرنڈم کے ذریعے صرف ایک حکومت قائم ہونا چاہیے اور فلسطینی الاصل یہودیوں کو بھی اس ریفرنڈم میں شریک کیا جانا چاہیے۔

ٹیگس