Dec ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۴:۲۱ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کا روئے زمین سے صفایا ہو کر رہے گا: رہبرانقلاب اسلامی

رہبرانقلاب اسلامی نے غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فرمایا کہ اس میں کسی کو شک نہيں ہونا چاہئے کہ کامیابی حق کے محاذ کی ہی ہوگی اور صیہونی حکومت کا روئے زمین سے صفایا ہو کر رہے گا۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبوں کرمان اور خوزستان کے عوام کی ایک بڑی تعداد نے سنیچر کو رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اس میں شک نہیں کہ کامیابی حق کے محاذ اور فلسطینیوں کی ہوگی اورغاصب صیہونی حکومت کا روئے زمین سے خاتمہ ہوکر رہے گا۔ آپ نے فرمایا کہ اللہ کی مدد و نصرت سے صیہونی حکومت کا خاتمہ یقینی ہے اور یہ کام ہوکر رہے گا۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آج کے نوجوان اگلے برسوں میں اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے کہ صیہونی حکومت نام کی کوئی چیز اب روئے زمین پر باقی نہيں ہے۔

غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں اور بمباری کی مذمت کرتے ہوئے رہبرانقلاب اسلامی نےفرمایا کہ امریکا اور برطانیہ صیہونی حکومت کی بھرپور حمایت کررہے ہيں، آج دنیا کا کوئی بھی انسان صیہونی حکومت امریکا اور برطانیہ میں کوئی فرق نہيں سمجھتا اور سب جانتے ہيں کہ یہ سب ایک ہيں۔

غزہ میں جنگ بند کرانے کی مختلف ملکوں کی کوششوں کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے امریکی اقدام کو بے شرمی سے تعبیر کرتے ہوئے رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکا انتہائی بے شرمی کے ساتھ غزہ پر بمباری کو رکوانے اور جنگ ختم کرانے کے لئے پیش کی جانے والی قرارداد کو سلامتی کونسل میں ویٹو کردیتا ہے یہ انتہائی بے شرمی ہے اور یہ سب ایک ہیں اور ان میں کوئی فرق نہيں ہے۔

ٹیگس