Dec ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۶ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف ملکوں کے انسانی حقوق سے متعلق دعوے اخلاقی و قانونی اصولوں کے منافی

ایران نے بعض مغربی ملکوں کی جانب سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو ایک حربے کے طور پر استعمال کئے جانے کو روکے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے ایران کے خلاف بعض مغربی ملکوں کے انسانی حقوق سے متعلق دعووں کو اخلاقی و قانونی اصول کے خلاف قرار دیا اور بعض مغربی ملکوں کی جانب سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو ایک حربے کے طور پر استعمال کئے جانے کو روکے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

حسین امیرعبداللہیان نے انسانی حقوق اور بین الاقوامی مسائل اور ایران کے طریقہ کار پر منعقدہ ہم خيال اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ انسانی حقوق کے اداروں اور تنظیموں کا مسلط کردہ طریقہ ایران کے خلاف انسانی حقوق کونسل میں اپنا اثرورسوخ رکھنے والے چند مغربی ملکوں کا قائم کردہ طریقہ ہے جس کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے غزہ میں جاری نسل کشی، اور گذشتہ آٹھ عشروں سے فلسطینیوں کے حقوق کی جاری خلاف ورزیوں نیز صیہونی نسل پرستی کی امریکہ کی جانب سے مکمل حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایسی صورت میں انسانی حقوق کونسل کو استعمال کر کے ایران کو ٹارگٹ کیا جانا غیر قانونی اور اخلاقی اصول کے منافی ہے۔

واضح رہے کہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی مسائل اور ایران کے رویے پر ہم خيال اجلاس، ایران کی وزارت خارجہ میں منعقد ہوا۔

ٹیگس