Jan ۱۵, ۲۰۲۴ ۰۹:۵۲ Asia/Tehran

ایشین نیشنز کپ میں ایران اور فلسطین کی ٹیمیں اپنا پہلا میچ کھیلنے کے لئے آمنے سامنے ہوئیں اور اس میچ میں دونوں ممالک کے تماشائیوں کی یکجہتی کے خوبصورت مناظر دیکھنے میں آئے۔

سحرنیوز/ایران: ایشین کپ آف نیشنز کے گروپ مرحلے کے پہلے میچ میں ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کا مقابلہ فلسطین کے ساتھ اتوار کو قطر کے ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں ہوا اور یہ میچ ایران کے حق میں چار ایک کی برتری کے ساتھ ختم ہوا۔ اس میچ سے پہلے، ایرانی اور فلسطینی تماشائیوں کے درمیان ایک دلچسپ یکجہتی کے مناظر دیکھے گئے۔ اس کھیل کے شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں کے تماشائیوں نے اسٹیڈیم کے اندر اور باہر ایک دوسرے کو خوب سراہا-کل رات ہونے والے اس میچ سے پہلے دونوں ٹیموں نے غزہ کے شہدا کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ اور پورے اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔
اسی دوران فلسطین کی قومی ٹیم کے کھلاڑی یاسر حمد نے اپنی ٹیم کے لیے ایرانی تماشائیوں کی حمایت کے بارے میں کہا کہ میں تمام ایرانی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔یہ بات سب جانتے ہیں کہ اس وقت فلسطین میں کیا ہو رہا ہے، ہم مشکل وقت کا سامنا کر رہے ہیں اور ہمیں ایرانیوں کی حمایت کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہیے۔

ٹیگس