ایران کےعلاقے سراوان میں پاکستان کا حملہ (ویڈیو)
Jan ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۶:۰۲ Asia/Tehran
ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں سراوان کے ایک سرحدی علاقے پر آج صبح حملہ ہوا ہے اور تہران نے اس سلسلے میں پاکستان سے فوری وضاحت طلب کرلی ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے ڈپٹی گورنر، علیرضا مرحمتی کے بقول آج صبح ساڑھے چار بجے سراوان کے ایک سرحدی علاقے میں کئی دھماکوں کی آواز سنی گئی۔ ان دھماکوں میں تین عورتیں اور چار بچے مارے گئے ہیں اور یہ سب غیر ایرانی شہری ہیں۔
اسی طرح بتایا جاتا ہے کہ سراوان کے قریب ایک اور دھماکہ ہوا ہے البتہ اس میں کسی کے مارے جانے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے دعوی کیا کہ پاکستان کی فوج نے ایران کے سرحدی علاقوں میں فوجی حملہ کیا ہے۔ حکومت پاکستان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے قومی اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کا احترام کیا جاتا ہے اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ راہ حل کے حصول کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
واضح رہے کہ اس وقت ایران و پاکستان کے سرحدی علاقوں میں کوئی کشیدگی نہیں ہے اور حالات پرسکون بنے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس وقت ایران و پاکستان کے سرحدی علاقوں میں کوئی کشیدگی نہیں ہے اور حالات پرسکون بنے ہوئے ہیں۔