ایران: مدافعان آسمان ولایت 1402 فوجی مشقیں
مدافعان آسمان ولایت چودہ سو دو نامی ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں ایران کے جنوبی، جنوب مشرقی اور جنوب مغربی علاقوں میں جمعرات سے شروع ہوئیں جن کا آج دوسرا دن ہے، آج بھی جدید ترین ہتھیاروں اور فوجی آمادگی کی مشقیں انجام دی گئيں ۔
سحر نیوز/ ایران: مدافعان آسمان ولایت چودہ سو دو نامی ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ فوجی مشقوں میں ایران کے مختلف فوجی یونٹس منجملہ فضائی دفاعی سسٹم، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ اور بری فوج کے مختلف یونٹس شامل ہیں اور یہ مشترکہ فوجی مشقیں چھے سو کلو میٹر کے وسیع وعریض علاقے میں انجام پا رہی ہیں۔
مدافعان آسمان ولایت چودہ سو دو نامی ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ فوجی مشقوں کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل عباس فرج پور نے ان مشترکہ فوجی مشقوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ مشترکہ فوجی مشقیں مکمل طور پر حقیقی ماحول میں انجام پا رہی ہیں ۔
مدافعان آسمان ولایت چودہ سو دو نامی ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ فوجی مشقوں کے پہلے مرحلے میں دفاعی سسٹم کی تیز رفتار منتقلی، فضائی دفاعی اصول کی پابندی کے ساتھ آپریشنل فورس کے فوری اور تیز رفتار ردعمل کے مشن کی مشقیں انجام پا رہی ہیں ۔
مدافعان آسمان ولایت چودہ سو دو نامی مشترکہ فوجی مشقوں کے ترجمان برگیڈیئر جنرل عباس فرج پور نے کہا کہ ان فوجی مشقوں کے دوران دشمن کی جانب سے کسی بھی قسم کے خطرے کے موقع پر ایئر ڈیفنس یونٹس کے ہیڈکوارٹر کے ساتھ سیکورٹی اور حفاظت سے متعلق رابطوں کی برقراری اور ایک مشترکہ اور ہم آہنگ فیصلہ کرنے کے لئے ایئرڈیفنس کے سبھی چینلوں کو بیک وقت کنٹرول کرنے کی مشقیں انجام دی گئيں ۔
مدافعان آسمان ولایت چودہ سو دو نامی ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ فوجی مشقوں کے ترجمان نے کہا کہ ان مشترکہ فوجی مشقوں میں مقامی سطح پر تیار کئے جانے والے فضائی دفاعی سسٹم اور وسائل کو بروئے کار لایا گیا ہے جن میں مقامی سطح کے جدید ترین ریڈار سسٹم، سگنل اور الیکٹرو آپٹیکل مانیٹرنگ کا استعمال بھی شامل ہے اور دشمن کے ہدف کا پتہ لگتے ہی واچ ٹاور سے استفادہ کرتے ہوئے مقابلہ کرنے کے لئے فضائی دفاعی سسٹم خودبخود آپریشنل ہو جائے گا۔
مدافعان آسمان ولایت چودہ سو دو نامی ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ فوجی مشقوں کے ترجمان برگیڈیئر جنرل عباس فرج پور نے اسی طرح ان مشترکہ فوجی مشقوں میں فضائی سسٹم کے آپریشنل احاطے کی وسعت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران ایران کی مسلح افواج اور دفاعی صنعتوں میں ایران کے فرض شناس اور ماہر نوجوان صنعتکاروں نے اپنی خود اعتمادی کا مظاہرہ کرتے ہوئے "ہم کر سکتے ہیں" کے عزم کو اپنا شعار بناتے ہوئے سخت ترین پابندیوں اور دباؤ کے باوجود پیشرفت کا عمل جاری رکھ کر اہم ترین کامیابیاں حاصل کیں۔