Feb ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۱:۲۱ Asia/Tehran
  • ایران نے عراق اور شام پر امریکی حملوں کی مذمت کی

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں اعلان کیا ہے کہ ایران ، عراق و شام میں امریکی حملوں کی سخت مذمت کرتا ہے-

سحرنیوز/ ایران: اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا کہ امریکہ کا فوجی اقدام ، غیرقانونی ، بلاجواز ، اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اصولوں اور ان دونوں ملکوں کی ارضی سالمیت کے منافی ہے ۔سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں عراق و شام میں امریکہ کے حملوں کے بارے میں کہا کہ امریکہ کا فوجی اقدام ، غیرقانونی ، بلاجواز اور بین الاقوامی اصولوں اور اقوام متحدہ کے منشور کے برخلاف ہے-

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے مزید کہا کہ ایران ، یمن کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کے مشترکہ فوجی اقدامات کو بھی بین الاقوامی اصولوں اور اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی سمجھتا ہے اور اس کی سخت مذمت کرتا ہےانھوں نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو کو چاہئے کہ وہ عراقی حکومت کے اپنے ملک سے غیرملکی فوجیوں کو باہر نکالنے کے فیصلے کا احترام کریں ۔

انھوں نے کہا کہ علاقے کے تمام استقامتی گروہ خود مختار ہيں اور ان کے اقدامات اپنی سرزمینوں پر امریکہ کی غیرقانونی موجودگی کے جواب میں اور غزہ میں نسل کشی روکنے نیز مقبوضہ فلسطین پر غاصبانہ قبضے کے خاتمے کے لئے انجام پا رہے ہيں

ٹیگس