Feb ۱۰, ۲۰۲۴ ۲۱:۳۱ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیر خارجہ اور سید حسن نصراللہ کے درمیان اہم ملاقات

جمعہ کی شام بیروت میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطینیوں کے پاس جنگ کے بعد کے لئے ایک سیاسی جدت عمل ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ فلسطین اور اس کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینیوں کو کرنا چاہیے کہا کہ فلسطینیوں کے پاس جنگ کے بعد کے مرحلے کے لیے بھی منصوبہ بندی اور سیاسی جدت عمل ہے۔

فارس خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے، جو گزشتہ روز خطے کے اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں بیروت پہنچے، حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے مزاحمت کو علاقائی توازن کا ایک اہم عنصر قرار دیا اور کہا کہ صہیونی دشمن میدان میں اپنے کسی بھی اہداف کو حاصل نہیں کرسکا ہے اور بلا شبہ فلسطینی قوم اور مزاحمت کی فتح یقینی ہے۔

 

ٹیگس