Feb ۱۱, ۲۰۲۴ ۲۰:۰۱ Asia/Tehran
  • آج ایران دنیا کا سب سے زیادہ خود مختار ملک ہے: صدرِ ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے آج ایران دنیا کا سب سے زیادہ خود مختار ملک ہے جو نہ مغرب سے وابستہ ہے اور نہ ہی مشرق سے اس کی وابستگی ہے۔

سحرنیوز/ ایران: اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر تہران کے تاریخي آزادی اسکوائرپر لاکھوں کے اجتماع سےخطاب کرتے ہوئے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ایران کے عوام نے انقلاب کو کامیاب بناکر ملک کواغیار کے انحصار سے چھٹکارا دلایا اور پوری طرح خود مختاربنایا۔

 صدرمملکت سید ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ آج ایران خود فیصلہ کرتا ہے اور خود عمل کرتا ہے

صدر ر‏ئیسی نے کہا کہ جو طاقتیں ایران کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال کے آپشن کی باتیں کرتی تھیں وہ اب اس طرح کی باتیں زبان پر نہيں لاتیں اور ایران پر جارحیت کا سوچ بھی نہيں سکتیں۔

صدر رئیسی نے پرشکوہ انقلابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج لوگ صیہونی حکومت کو تسلیم کرنے کی باتیں کرتے ہيں انہيں پہلے غزہ میں جو مظالم ہورہے ہيں ان پر ایک نگاہ ڈال لینی چاہئے اور وہ یہ بھی دیکھیں کہ غزہ میں کس طرح بچوں کا قتل عام کیا جارہاہے اور نسل کشی ہورہی ہے؟ انہوں نے غزہ میں وحشیانہ جرائم میں امریکا اور مغرب کو برابرکا شریک قراردیا۔

صدر رئیسی نے غزہ پر وحشیانہ بمباری فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سب کو جان لینا چاہئے کہ صیہونی حکومت بالآخر نابود ہوکررہے گی اور اس کی موت کا وقت قریب آچکا ہے۔

 

ٹیگس