Feb ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۵:۱۵ Asia/Tehran
  • ایران کی باسکٹ بال ٹیم نے ہندوستان کو شکست دے دی

ایران کی باسکٹ بال ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے کوالیفائی راؤنڈ میں ہندوستان کو شکست دے دی۔

سحر نیوز/ ایران: ایشا کپ باسکٹ بال2025 کوالیفائی راؤنڈ کے مقابلے سعودی عرب کے شہر جدہ میں جاری ہیں جس میں مختلف ملکوں کی سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ایران کی باسکٹ بال ٹیم نے ایشیا کپ کے اپنے دوسرے کوالیفائی میچ میں ہندوستان کی ٹیم کو ترپن کے مقابلے چھیاسی پوائنٹ سے شکست دے دی ۔ اس سے قبل ایران کی ٹیم نے تہران میں قطر کی ٹیم کو چوہتر کے مقابلے چھہتر پوائنٹ سے ہرایا تھا۔ اس طرح ایران کی باسکٹ بال ٹیم اب تک کے اپنے لگاتار دونوں کوالیفائی راؤنڈ میچوں میں فتح حاصل کر چکی ہے۔

دوسرے کوالیفائی راؤنڈ میں ایران کی ٹیم کا مقابلہ بائیس نومبر کو قزاقستان اور پچیس نومبر کو قطر کی ٹیم سے ہو گا۔

ٹیگس