Mar ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۵:۴۸ Asia/Tehran
  • ایران میں انتخابات نئی تہذیب و تمدن کا مظہر

نئی دہلی میں تعینات ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں حق رائے دہی ایرانی عوام کے مسلمہ حقوق میں شامل ہے ۔

سحر نیوز/ ایران: ہندوستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر ایرج الہی نے ایران کے انتخابات کے بارے میں سحر عالمی نیٹ ورک سے خصوصی گفتگو میں انتخابات کو نئی تہذیب و تمدن کا مظہر قرار دیا ۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں انتخابات ایرانی عوام کے بنیادی ترین حقوق میں شامل ہے ۔

نئی دہلی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ایرج الہی نے کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے پچاسویں دن ہی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے فرمان پرملک کے نظام حکومت کی نوعیت کے بارے میں ریفرنڈم ہوا اور ووٹنگ انجام پائی ۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کے انقلابات میں عام طور پر نظام حکومت کا تعین انقلاب کے لیڈروں کی صوابدید پر کیا جاتاہے ۔ لیکن ایران میں انقلاب کامیاب ہونے کے بعد حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے فرمان پر حکومت کا تعین ریفرنڈم کے ذریعے عوام کے ووٹوں سے کیا گیا، اس کے بعد آئین ساز اسمبلی کے لئے الیکشن ہوا پھرآئین پر ریفرنڈم ہوا۔ بنابریں اسلامی جمہوریہ ایران میں نظام حکومت کی تاسیس مکمل طور پر انتخابات اور عوام کے ووٹوں پر منحصر ہے۔ ایسا نہیں ہوا ہے کہ عوام کی رائے معلوم کئے بغیر نظام حکومت قائم کردیا گیا ہو جیسا کہ دنیا کے انقلابات میں ہوتا ہے۔

ٹیگس