Mar ۱۲, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۱ Asia/Tehran
  • فلسطین اسلامی دنیا کا اولین مسئلہ ہے،  وزیر خارجہ ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے ماہ مبارک رمضان کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے فلسطین کے موضوع کو عالم اسلام کی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ غزہ کے حالات سے ثابت ہوگیا کہ فلسطین کا موضوع مسلمانوں کے مشترکہ اہداف کی حیثیت سے عالم اسلام کی سب سے پہلی ترجیح ہے۔ امیرعبداللہیان نے مزید کہا کہ ماہ رمضان اسلامی ممالک کے لئے ایک بہترین موقع ہوسکتا ہے کہ وہ بھرپور اتحاد و یکجہتی کے ذریعے غزہ میں نسل پرست صیہونی حکومت کے جنگی جرائم اور نسل کشی رکوانے کے لئے موثر اقدام کریں۔
ایران کے وزیرخارجہ نے اپنے اس پیغام میں استقامت اور فلسطینی عوام کو اس میدان کا اصلی فاتح قرار دیا ہے۔

ٹیگس