آسٹریا میں نوروز کی تقریب
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i431586-آسٹریا_میں_نوروز_کی_تقریب
آسٹریا میں ایران کے سفارت خانے کی کوششوں سے مختلف بیرونی سفرا کی شرکت سے نوروز کی ایک تقریب کا انعقاد ہوا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۱:۳۹ Asia/Tehran
  • آسٹریا میں نوروز کی تقریب

آسٹریا میں ایران کے سفارت خانے کی کوششوں سے مختلف بیرونی سفرا کی شرکت سے نوروز کی ایک تقریب کا انعقاد ہوا۔

سحر نیوز/ ایران: یہ پروگرام ویانا میں ایران کے سفارت خانے کی ہم آہنگی اور آسٹریا کے ثقافتی ادارے سوسائٹی کی میزبانی میں منعقد ہوا۔ اس پروگرام میں دنیا کے دس ملکوں منجملہ ایران، پاکستان، افغانستان، جمہوریہ آذربائیجان، عراق، قزاقستان، قرقیزستان، تاجیکستان، ترکمنستان اور ازبکستان کے سفیروں اور ثقافتی مراکز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے جبکہ ایرانی ہفت سین سے معروف نوروز کا خصوصی دسترخوان بھی سجایا گیا۔