Apr ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran
  • اسرائیل کو اس  کے بزدلانہ حملے کا جواب ضرور ملے گا: صدر ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے دمشق میں ایرانی سفارتخانےکے قونصلر شعبے پر جارح صیہونی حکومت کے میزائل حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ صیہونیوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ وہ اس قسم کے غیرانسانی اقدامات سے ہرگز اپنے مذموم مقاصد حاصل نہیں کرسکیں گے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے دمشق میں ایران کے قونصلر شعبے پر صیہونی حکومت کے غیرانسانی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قراردیا اور کہا کہ شہید ہونے والے مجاہد جرنلز، مقدس دفاع کے دور کے بہادر سپہ سالار اور کمانڈرز تھے جو شام میں فوجی مشیر کے لباس میں حرم اہل بیت عصمت و طہارت کے دفاع اور اعلیٰ اسلامی و انسانی اقدار کے تحفظ میں پیش پیش تھے اور وہ فخر کے ساتھ شہداء کے کارواں میں شامل ہوگئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ مزاحمتی محاذ کے ہاتھوں پے درپے شکستوں اور ناکامیوں کے بعد صیہونی حکومت اس طرح کے جرائم کا ارتکاب کرکے اپنی ذلت آمیز شکست پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس نے اپنے آپ کو بچانے کی کوشش میں اندھا دھند قتل عام کو اپنے ایجنڈے میں قرار دے رکھا ہے لیکن اس کو جان لینا چاہئے کہ اس طرح کے غیرانسانی اقدامات سے ہرگز وہ اپنے مذموم عزائم حاصل نہیں کرسکے گی اور اس کے اس بزدلانہ حملے کا بھی اسے ضرور ملے گا

ٹیگس