Apr ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
  • تہران سمیت پورے ایران میں عالمی یوم القدس کی عظیم الشان ریلیاں

آج اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت پورے ملک میں عالمی یوم القدس کے جلوس اور ریلیاں نکالی گئيں جو نماز جمعہ کے مراکز پر پہنچ کرعظیم الشان اجتماعات میں تبدیل ہوگئیں۔

سحر نیوز/ ایران: دارالحکومت تہران کے مختلف علاقوں سے نکلنے والی عالمی یوم القدس کی ریلیاں تہران یونیورسٹی پہنچ کر عظیم الشان اجتماع میں تبدیل ہوگئيں۔ تہران کے مختلف علاقوں سے نکالی جانے والی ریلیوں ميں خواتین، مرد، بچے اور سن رسیدہ ، سبھی عمر اور طبقات کے لوگ شریک تھے۔

دارالحکومت تہران میں یوم القدس کی ریلیوں میں دسیوں لاکھ افراد نے شرکت کی جن میں مسلمانوں کے علاوہ دیگر مذاہب کے ماننے والے بھی موجود تھے۔

صدرسید ابراہیم رئیسی سمیت بڑی تعداد میں اعلی حکام اور عہدیدار بھی ریلیوں ميں شریک تھے۔تہران میں عالمی یوم القدس ک ریلیوں کے موقع پر، دمشق میں ایران کے سفارتخانے پر غاصب صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں شہید ہونے والے شہیدوں کی تشیع جنازہ بھی عمل میں آئی۔

 

ٹیگس