Apr ۱۰, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۷ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کو بھرپور جواب دینے پر زور، سپاہ پاسداران کی بحری فورس کے کمانڈر

اسلامی جمہوریہ ایران جلدبازی میں کوئی اقدام نہیں کرے گا لیکن دمشق مں اپنے سفارتخانے کے کونسلرسیکشن پر غاصب صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ فضائی حملے کا بھرپور جواب دے گا۔

سحرنیوز/ایران: سپاہ پاسداران کی بحری فورس کے کمانڈر سردار تنگسیری نے ایک انٹرویو میں دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے کونسلر افئیر سیکشن پر صیہونی فوج کے حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران بھرپور جواب دے گا مگر جذباتی طور پر یا جلد بازی سے کام نہیں لے گا۔
اس انٹرویو میں سردار تنگسیری نے کہا کہ یہ جرم ایک ایسا جرم تھا جو جنگی علاقے میں نہیں ہوا، اور کسی بھی ملک کے سفارت خانے محفوظ مقامات تصور کیے جاتے ہیں، اور اسے اس ملک کا علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ اس عمارت میں خواتین اور بچے بھی تھے لہذا اس جگہ پر حملہ جرم ہے۔ایران کے ردعمل کے بارے میں تنگسیری نے کہا کہ جو کچھ ہوا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ عالمی برادری اس پر ردعمل ظاہر کرے گی، لیکن جیسا کہ ہمارے عظیم قائد نے کہا، ان کا جواب ضرور دیا جائے گا، لیکن ہم جذباتی یا عجلت سے کام نہیں لیتے، ہم مار کھا کر خاموش بیٹھنے والے نہیں ہیں، انشاءاللہ مناسب وقت پر بھرپور اور منہ توڑ جواب دیں گے، لیکن جلد بازی سے کام نہیں لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج مکمل قوت کےساتھ، خدا شناس، صابر و پرتحمل اور ایک منطقی فوج ہے جس میں عقلانیت غالب ہے۔ جب بھی ہم مناسب سمجھیں گے جواب دینگے۔ ایسا نہیں ہے کہ ہم جواب نہیں دینگے۔ جیسا کہ ہمارے رہبر نے فرمایا کہ ہم جنگی لحاظ سے آمادہ فورس ہیں جو بھی ہمیں حکم دیا جائے گا ہم اس کے تابع ہیں، ہم حکم سننے کے لیے تیار ہیں۔

ٹیگس