ایران، حماس اور حزب اللہ نے ہمیں شکست دی: صیہونی حکومت کا اعتراف
صیہونی حکومت کی کابینہ کے ایک وزیر نے اعتراف کیا ہے کہ ایران، حماس اور حزب اللہ سے ہم شکست کھا چکے ہیں۔
سحر نیوز/ دنیا: صیہونی حکومت کی کابینہ کے وزیرتعلیم میکی زوہار نے ایران کے جوابی حملے کو انتہائی طاقتور قرار دیا اور کہا کہ حزب اللہ سے بھی ہم شکست کھا چکے ہیں جو مسلسل ہم پر حملے کررہی ہے اور شمالی علاقے کے باشندے اپنے گھروں کو چھوڑ کر فرار کررہے ہیں۔
ایران کے جوابی حملے میں ہونے والے نقصانات کا صیہونیوں کا اعتراف ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل کے ٹیلی ویژن چینل چودہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران کے حملے میں بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔ چینل کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اس کی حقیقی تصویریں اور فوٹیج موجود ہيں لیکن اسرائیلی حکومت نے شدید سینسر لگا رکھا ہے اور میڈيا کو حکم دیا ہے کہ وہ ایران کے حملے میں ہونے والے نقصانات کی تصویریں نشر نہ کرے۔