Apr ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۲:۱۶ Asia/Tehran
  • امریکی طلبا کی تحریک ایک بڑا تاریخی واقعہ ہے جو تشدد سے ختم نہیں ہوگا

صدر ایران نے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں یورپ میں طلبا و اساتذہ کی زور پکڑتی تحریک وسیع پہلو کی حامل ہے اور یہ ایک بڑا تاریخی واقعہ ہے جو زد وکوب اور تشدد سے ختم نہیں ہو گا-

سحرنیوز/ ایران: صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے کابینہ کے اجلاس میں کہا ہے کہ مغربی ملکوں اور خاص طور سے امریکہ کی یونیورسٹیوں میں اساتذہ کی گرفتاری اور ان پر تشدد نیز ان کے خلاف طاقت کا استعمال اور ان کی سرکوبی، آزادی بیان کے دعویداروں کے لئے ایک اور ذلت و رسوائی کا باعث بنی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ آج غزہ کے مظلوم شہدا نے ایک بار پھر مغربی تمدن کی قلعی ماضی سے کہیں زیادہ بڑھ کر کھول کر رکھ دی ہے ایسا تمدن جس میں مغربی تسلط و برتری کے لئے ہر قسم کے جرائم  اور غیر انسانی و وحشیانہ طریقوں کے استعمال کو جائز قرار دیا جاتا رہا ہے۔ صدر ایران نے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں یورپ میں طلبا و اساتذہ کی زور پکڑتی تحریک وسیع پہلو کی حامل ہے اور یہ ایک ایسا بڑا تاریخی واقعہ ہے جو زدوکوب اور تشدد سے ختم نہیں ہو گا۔

ٹیگس