May ۰۷, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran
  • غزہ سے متعلق سیاسی تجاویز قبول کرنے پر مبنی حماس کے فیصلے کا ایران نے خیرمقدم کیا

اسلامی جمہوریہ ایران نے غزہ پٹی میں نسل کشی کے خاتمے کے لئے پیش کردہ سیاسی تجاویز کو قبول کرنے پر مبنی حماس کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

سحرنیوز/ ایران:  ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے غزہ پٹی میں غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں ہونے والی فلسطینیوں کی نسل کشی کی روک تھام سے متعلق پیش کی جانے والی سیاسی تجاویز پر حماس کے جواب کا خیر مقدم کیا اور استقامت کی اس سیاسی ہوشیاری کو اس کی جنگی طاقت کا ایک اور جلوہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، غاصب صیہونی حکومت کے حملوں اور مظالم کی فوری اور پائيدار روک تھام ، غزہ پٹی کے ظالمانہ محاصرے کے خاتمے، فلسطینی قیدیوں کی آزادی، غزہ پٹی سے غاصب اسرائيلی فوجیوں کے غیر مشروط انخلا اور غزہ کی تعمیر نو سمیت ملت فلسطین کے تمام حقوق کی بازیابی پر مبنی تجاویز کی حمایت کرتا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق حماس نے پیر اور منگل کی درمیانی رات جنگ بندی سے متعلق مصر اور قطر کی تجویز کو قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگس