محمد باقر قالیباف دوبارہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب ہوگئے
May ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۳:۱۸ Asia/Tehran
محمد باقر قالیباف دوبارہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔
سحر نیوز/ ایران: نئی ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین کی حلف برداری کے بعد قائد ایوان کا انتخابی عمل پورا ہوگیا ہے۔
پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف دوبارہ قائد ایوان منتخب ہوگئے ہیں۔
منگل کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں اراکین نے محمد باقر قالیباف کو بھاری اکثریت سے ووٹ دے کر اسپیکر منتخب کیا۔
قائد ایوان کے عہدے کے لئے تین اراکین نے کاغذات جمع کرائے تھے جن میں محمد باقر قالیباف، مجتبی ذوالنوری اور منوچھر متکی شامل تھے۔
محمد باقر قالیباف نے 287 میں سے 198 ووٹ حاصل کئے جبکہ مجتبی ذوالنوری نے 60 اور متکی نے 5 ووٹ حاصل کئے۔